عہد ظلمت

قسم کلام: اسم ظرف زماں

معنی

١ - تاریکی کا زمانہ، مراد: ذہنی پس ماندگی کا دور۔ "یہی زمانہ یورپ کے عہد ظلمت سے نکلنے کا بھی زمانہ ہے۔"      ( ١٩١٤ء، شبلی، مقالات، ١١٣:٦ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم 'عہد' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم ظلمت لگانے سے مرکز بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩١٤ء کو "شبلی، مقالات" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - تاریکی کا زمانہ، مراد: ذہنی پس ماندگی کا دور۔ "یہی زمانہ یورپ کے عہد ظلمت سے نکلنے کا بھی زمانہ ہے۔"      ( ١٩١٤ء، شبلی، مقالات، ١١٣:٦ )

جنس: مذکر